kpk Police Constable jobs 2024 online apply

0

Kpk police constable job
درخواست دینے کا طریقہ کار:
 ایٹا کی ویب سائٹ پر اپنی پروفائل بناۓ  ای سہولت ٹوکن ایٹا کی ویب سائٹ سے پرنٹ کرکے کسی بھی ای سہولت فرنچائز پر بمع اپنے اصلی شناختی کارڈ جا کر اپنے شناختی کارڈ نمبر کی تصدیق کریں۔
اس تصدیق کے بغیر آپ کسی بھی آسامی کے لئے اپلائی نہیں کر سکیں گے۔ پروفائل کی تصدیق کے بعد فیس جمع کرنے کے لئے ڈپازٹ سلپ ایٹا کی ویب سائٹ سے پرنٹ کریں اور کسی بھی EASY-PAISA یا - JAZZ‏ ‏CASH کے ای سہولت مرکز پر جا کر مبلغ  -----روپے (امتحانی فیس ناقابل واپسی) جمع کرائیں جس کا تصدیقی ‏SMS آپ کو موصول ہوگا۔
امتحانی فیس Easy-Paisa یا Jazz -Cash اپلیکیشن کے ذریعے اپنے موبائل فون سے بھی جمع کرائی جا سکتی ہے۔ اصل ڈیپازٹ سلپ اپنے پاس محفوظ رکھیں کیونکہ ڈیپازٹ سلپ اور رول نمبر سلپ کے بغیر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
کوئی بھی تعلیمی دستاویزات / اسناد ایٹا آفس بھیجنے کی زحمت نہ کریں۔ ضرورت پڑنے پر ایٹا آپ سے خود رابطہ کرے گا۔ ٹیسٹ اور رول نمبر سے متعلقہ تمام اطلاعات بذریعہ ایس ایم ایس ، فیس بک ، ایٹا ویب سائٹ کے ذریعے دی جائے گی۔ ٹیسٹ کی تاریخ، وقت، سنٹر کی تفصیل رول نمبر سلپ میں درج ہو گی۔
یادر کھیں رول نمبر سلپ کسی بھی امیدوار کو بذریعہ ڈاک ارسال نہیں کی جائے گی۔ اگر آپ کی ورک تبدیل ہے یا آپ کے موبائل پر پروموشن مسیجز بلاک ہوں تو آپ کو ایٹا کی طرف سے SMS موصول ہونے میں دشواری ہو سکتی ہے
لہٰذا آن لائن فارم میں صرف ایسا ہی موبائل نمبر درج کریں جس کا نیٹ ورک تبدیل نہ کیا گیا ہو۔ اس کے علاوہ اگر آپکا موبائل مسلسل تین (03) گھنٹے بند ہوا یا آپ مسلسل تین (03) گھنٹے نیٹ ورک رینج سے باہر ہوئے اور اس دوران ایٹا کی طرف سے آپ کو SMS بھیجا گیا تو وہ SMS تین (03) گھنٹے تک نیٹ ورک میں رہنے کے بعد خود کار نظام کے ذریعے ختم (EXPIRE) ہو جائیگا یعنی ایسی صورت میں بھی آپ کو SMS موصول نہیں ہوگا۔
ہر امتحانی مرحلے پر امیدوار کی ویڈیو بنائی جائے گی اور بائیو میٹرک تصدیق بھی کی جائے گی۔ تمام امتحانی مراحل میں کامیاب امیدواران کا کوالٹی چیک ایٹا ہیڈ آفس پشاور میں ہو گا جس میں آخری مرتبہ امیدواران کی تعلیمی اسناد کی چیکنگ، بائیو میٹرک اور ر جسمانی پیمائش کی جائے گی ۔
کامیاب امیدواران کی جسمانی پیمائش اور انٹرویو Psychological Test محکمہ پولیس بھی کرے گا۔ کسی بھی مرحلے پر بائیو میٹرک تصدیق میں ناکامی ، ویڈیو کی عدم دستیابی یا انٹرویو میں ناکامی امیدوار کی نا اہلی کا باعث ہو گی۔
امتحانی مرکز میں موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہے۔ جعلی دستاویزات یا غلط معلومات فراہم کرنے کی صورت میں تعزیراتی کاروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جائے گی۔

 

تعلیم براۓ مرد  ۔
میٹرک         (براے سٹل , ضم شدہ اضلاع کے امیدواران)
 مڈل ۔  (برائے ضم شدہ اضلاع کے اقلیتی امیدواران)
عمر۔ 
18 تا  25  سال             (براے سٹل , ضم شدہ اضلاع کے امیدواران)
18 تا 30  سال         ( برائے ضم شدہ اضلاع کے اقلیتی امیدواران )
قد ۔ 
5 فٹ انچ
چھاتی ۔                 33x 34 ¹/2 
جسمانی امتحان براۓ مرد  (دوڑ)   
07 منٹ میں ایک میل   (یعنی  1600  میٹرز) 
09 منٹ میں ایک کلومیٹر (یعنی  1000  میٹرز) ۔(برائے ضم اضلاع کے اقلیتی امید واران) 

تعلیم  برائے خواتین۔       میٹرک           (براے سٹل, خواتین) 
          مڈل                (برائے ضم شدہ اضلاع کے خواتین)
عمر
18 تا 30 سال (تمام خواتین)
 قد۔ فٹ 1 انچ  (تمام خواتین) 

امتحانی مراکز ۔۔ پشاور، مردان، دیر ، سوات، چترال، کوہاٹ، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان ، ایبٹ آباد، مانسہرہ. 
یاد رہے کہ ایٹا کی طرف سے کی گئی پیمائش عارضی تصور ہوگی ۔ جسمانی پیمائش و سلیکشن کا آخری اختیار محکمہ پولیس کے پاس ہے۔کامیاب امیدواران پولیس کے کسی بھی یونٹ / ضلع میں تعنیات کیے جاسکیں گے۔
 ڈومیسائل۔
خیبر پختونخوا کے متعلقہ اضلاع بشمول ضم شده قبائلی اضلاع و علاقہ جات۔
جسمانی امتحان براۓ خواتین . (دوڑ)
07 منٹ میں ایک کلو میٹر (یعنی 1000 میٹر)
09 منٹ میں ایک کلومیٹر  (یعنی 1000 میٹر)
برائے ضم شدہ اضلاع
تحریری امتحان۔
میٹرک لیول انگلش، اردو، مطالعہ پاکستان، جنرل نالج اسلامیات 
(ایتھکس برائے اقلیتی امید واران)
اضافی نمبر
انٹر میڈیٹ : 02
بیچلر ڈگری : 01
ماسٹر ڈگری : 01
کل نمبر          :  04
نوٹ۔ سینٹر کی تبدیلی کے لیے لیے کوئی درخواست زیر غور نہیں لائی جائے گی۔
کوٹہ۔
میرٹ        75 فیصد 
خواتین       10 فیصد
پولیس ملازمین کے بچے 10 فیصد
اقلیت 05 فیصد
ضم شدہ اضلاع کی خواتین اور اقلیتی امیدواران کے لیے کوئی کوالیفائینگ مارکس مقرر نہیں بلکہ خواندہ امیدواران بھرتی کے لیے اہل ہوں گے۔
عمر کی حد .
مروجہ پالیسی کے مطابق عمر، قد، چھاتی اور تعلیم میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع، اپر کوہستان، لوئر کوہستان، کولئی پالس کوہستان، تور غر اور ضم اضلاع کے امیدواران کو عمر کی بالائی حد میں (03) سال رعایت حاصل ہے۔
نوٹ ۔ 
متعلقہ ضلع ڈومیسائل کے علاوہ کسی دوسرے ضلع میں اپلائی کرنے پر امیدوار نا اہل تصور ہوگا۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)
To Top